افغانستان :مشرقی صوبہ ننگرہار میں مدرسہ پر دستی بم کا حملے ‘8افراد زخمی
ننگر ہار (آئی این پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک مدرسہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم کے حملے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے افغان پولیس کے ترجمان عبدالبصیر زابلی کے حوالے سے بتایا کہ ضلع رودات میں واقع عثمان ذوالنورین کے مدرسے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب دارالحکومت کابل میں مذہبی سکالرز اور عمائدین کے تین روزہ اجتماع جاری تھا۔