• news

نیشنل انڈر19ون ڈے کپ کل تین میچ کھیلے جائیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر19ون ڈے کپ میںکل چارجولائی کو پول اے کے مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلے میچ میں بلوچستان بلیوز اور سندھ بلیوز کی ٹیمیں ایوب پارک کرکٹ گرائونڈراولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ سنٹرل پنجاب بلیوز اور سدرن پنجاب بلیوز کے درمیان راول کرکٹ گرائونڈ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ تیسرے میچ میں ناردن بلیوز اور خیبرپی کے بلیوز کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ٹورنامنٹ میںہر ٹیم5پول میچ کھیلے گی۔ دونوں پولز سے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل8  جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن