• news

ظہیر عباس کی طبیعت میںبہتری آنے لگی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قوم کی دعائیں رنگ لانے لگیں، لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس کی طبیعت میں بہتری آئی ہے انہیں کسی قسم کی لائف سپورٹ نہیں دی جارہی، مگر وہ بدستور انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔ ظہیر عباس کو ایک دو روز میں دوسرے ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔واضح رہے کہ ایشین بریڈ مین کو چند روز قبل نمونیہ کے سبب ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔اہل خانہ نے بتایا تھا کہ ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے وہ ڈائیلاسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے تھے، ان کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی تھی۔ظہیرعباس دل کے عارضہ میں بھی مبتلا ہیں اور 2018 میں انجیو گرافی کے بعد ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن