جلسے ‘ریلیاں ‘قومی ویمنز کرکٹرز کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منسوخ کردیا گیا۔قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ کرنے کی وجہ سیاسی جماعت کے جلسے اور ریلیاں بنے ہیں، خواتین کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی جم ٹریننگ کی۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیاسی جلسے اور ریلیوں کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ کیا گیا، خواتین کھلاڑی پریکٹس سیشن کی بجائے ہوٹل میں جم ٹریننگ کریں گی۔خواتین کرکٹرز آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ 10 روز تک جاری رہے گا۔تربیتی کیمپ میں آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کی جائے گی۔