• news

ومبلڈن اوپن : ایلیز مارٹنز، ہیتھر واٹسن، کیرولین گارشیا چوتھے رائونڈ میں داخل 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایلیز مارٹنز، ہیتھر واٹسن، تجیانا ماریا، کیرولین گریشیا اور ماریہ بزکووا نے ومبلڈن اوپن کے چوتھے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں بیلجیئم کی الیز مرٹینز نے جرمنی کی انجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7سے ہرا کر اگلے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ برطانیہ کی ہیتھر واٹسن نے سلوینیا کی کایا یوان کیخلاف 6-7 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کرکے چوتھے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ جرمنی کی تجیانا ماریا نے ففتھ سیڈ یونان کی ماریا سکاری کو اپ سیٹ شکست دی، ان کی جیت کا سکور 3-6 اور 5-7 رہا، فرانس کی کیرولین گارشیا نے چین کی زینگ شوائی کیخلاف سخت مقابلے کے بعد 6-7 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کرکے چوتھے رائونڈ میں جگہ حاصل کی۔ جمہوریہ چیک کی ماریہ بزکووا نے امریکہ کی ایلیسن رسکی کو2-6 اور 3-6 سے ہرا کر اگلے رائونڈ تک رسائی حاصل کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن