عید نزدیک آتے ہی پیاز‘ ٹماٹر‘ لہسن‘ سبز مرچ‘ دھنیا کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دکاندار سرکاری نرخ کے بجائے من مانی قیمتوں میں سبزیاں اور دیگر مصالحے فروخت کررہے ہیں۔ لاہور میں پیاز 80 روپے سے 110 روپے کلو فروخت ہونے لگا جب کہ ٹماٹر کی قیمتیں 100 سے140 روپے فی کلو پر پہنچ گئیں۔ لیموں بھی مہنگا ہوکر 320 روپے کلو فروخت ہونے لگا، لہسن 250 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سبز مرچ 120روپے کلو اور دھنیا 20 روپے فی گڈی مل رہا ہے۔