• news

دہائی میں پہلی بار ملکہ برطانیہ کی ذمہ داریاں  کم‘ 5 پرنس چارلس کے حوالے

لندن (نوائے وقت رپورٹ) بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ریویو میں بڑی ہی خاموشی سے ملکہ برطانیہ کی بعض اہم ذمہ داریوں میں کمی کردی گئی ہے۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ریویو میں 96 سالہ ملکہ برطانیہ کی اہم منصبی ذمہ داریوں کی 13 نکاتی فہرست میں سے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کی سربراہی سمیت 6 ذمہ داریوں کو خارج کر دیا گیا ہے، جن میں سے 5 اہم ذمہ داریاں اب پرنس آف ویلز  شہزادہ چارلس کے حوالے کی جائیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ اب بھی ریاست کے سربراہ اور قوم کے سربراہ جیسے دو اہم منصب ملکہ برطانیہ کے کردار کا حصہ ہیں اور ملکہ برطانیہ اب بھی رسمی قانونی تقاضوں کے مطابق بطور سربراہِ ریاست اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی۔ گزشتہ دہائی میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملکہ کی ذمہ اہم ریاستی ذمہ داریوں کی فہرست میں کسی قسم کی تبدیلی یا کمی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن