• news

 بلوچستان کے 8 اضلاع میں ری پولنگ ‘ آزاد امیدوار پھر بازی لے گئے 

کو ئٹہ (آئی این پی )  بلوچستان کے 8 اضلاع کے 13 وارڈز میں ری پولنگ میں آزاد امیدواروں نے پھر میدان مار لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 مئی کے بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان کے 8 اضلاع کے 15 پولنگ اسٹیشن میں مختلف واقعات کے باعث پولنگ ری شیڈول کی گئی تھی۔ بلوچستان کے 8 اضلاع کے 13 وارڈز کی ری پولنگ میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق دکی میں آزاد امیدوار جبکہ نوشکی میں جمعیت علما اسلام نے میدان مار لیا ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ری پولنگ میں بھی 6 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، اور 3 وارڈز پر جے یوآئی نے کامیابی حاصل کی۔ ری پولنگ میں باپ (بی اے پی)نے 2، پشتونخوامیپ اور پی ٹی آئی نے ایک ایک وارڈ پر کامیابی حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن