• news

فیملی تنازعہ:شہری پر جھوٹا مقدمہ کرانے پر ایس ایچ او معطل،سہولت کار گرفتار


لاہور(نامہ نگار)لاہور(نامہ نگار)شہری عثمان رشیدکا ایس ایچ او وحدت کالونی سب انسپکٹر مبشر علی کی فیملی سے تنازع چل رہا تھا ۔جس کا پرچہ تھانہ شیرا کوٹ میں درج ہے۔ عثمان رشید عدالت سے ضمانت منظورہونے کے بعد باہر آیا تو ایس ایچ نے اسے اپنے 2 کزنوں عبداللہ اکرام اور محمد ایوب کی مدد سے اسے اغواء کرواکر غیر قانونی حراست میں رکھااور اسے منشیات کے جھوٹے کیس میں بھی ملوث کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے واقعہ کی انکوائری کی تو ایس ایچ او قصوروار ثابت ہوا ۔جس پر ڈی آئی جی نے ایس ایچ او وحدت کالونی سب انسپکٹر مبشر علی کو معطل کر کے گرفتارکروا دیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیاہے جبکہ پولیس نے اغواء میں ملوث دیگر 2 ملزمان عبداللہ اکرام اور محمد ایوب کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مبشر علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔ سہیل چودھری نے کہا کہ کسی بھی پولیس افسر کو حق حاصل نہیں کہ وہ عام شہری پر ظلم کرے اوراسے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرے۔ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔اختیارات کا ناجائز استعمال اور بے گناہ شہریوں پر ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر ڈولفن اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوان بنکوں،بازاروں، مارکیٹوں،شاپنگ مالزکے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصرکا قلع قمع کیلئے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو لازمی چیک کریں۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں و خریداروں کوجیب تراشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مسلسل وموثر گشت کریں۔

ای پیپر-دی نیشن