• news

ماڈل ٹائون:گارمنٹس فیکٹری آتشزدگی میں 3 کروڑ مالیت کا نقصان ہوا


لاہور(نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ہفتے اور اتوارکی درمیانی شپ گارمنٹس فیکٹری آتشزدگی کے باعث 3 کروڑ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔ ریسکیوٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاتھا۔فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ 25ورکروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جانیں بچائیں ۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن