• news

کشمور: بجلی بند رہنے پر دو گروپوں میں تصادم‘ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی


کشمور(آئی این پی ) کشمور میں بجلی نہ دینے پر چاچڑ برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بھانجے نے اپنے ماموں اور اس کی بیٹی کو قتل کر دیا، فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔  جاں بحق ہونے والوں میں گھرام چاچڑ اور مسمات شھرو چاچڑ شامل ہیں جبکہ مقتول صرف ماموں ہی نہیں بلکہ اس کا سسر بھی تھا۔ زخمیوں میں امینت، نور خاتون، ظھوراں شامل ہیں، زخمیوں اورنعشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن