چنیوٹ مائننز ریفرنس، احتساب عدالت نمبر 10 منتقل، سماعت آج ہوگی
لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان سمیت آٹھ ملزموں کے خلاف چینوٹ میں خلاف قانون من پسند کمپنی کو مائنز کے ٹھیکے دینے کے الزام میں ریفرنس کیس عدالت نمبر10 کو منتقل کر دیا ، کے جج زبیر شہزاد کیانی آج پی ٹی آئی رہنما سبطین خان و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت کریں گے۔
قبل ازیں احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی اعوان ریفرنس کی سماعت کر رہے تھے۔ فاضل جج نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سبطین خان اور دیگر کو پیر کوطلب کر رکھا ہے۔ریفرنس کے دیگر ملزموں میں رانا منظر حیات، سابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ امتیاز احمد چیمہ ،سابقہ جنرل مینیجر محمد اسلم اور چیف انسپکٹر مائنز پنجاب عبدالستار اور سلمان غنی شامل ہیں۔نیب کی طرف سے عدالت میں دائر ریفرنس کے مطابق سبطین خان پر 2007 میں بحیثیت وزیر معدنیات پنجاب خلاف قانون چینوٹ میں مائنز کے ٹھیکے من پسند کمپنی کو دینے کا الزام ہے۔