• news

سودی نظام کا خاتمہ کئے بغیر معیشت میں بہتری نہیں آسکتی : عبدالقدوس نقشبندی، اعظم حسین 


لاہور( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی قاری اعظم حسین سمیت و دیگر نے کہاہے کہ سودی نظام کا خاتمہ کئے بغیر ملکی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی نہ ہی مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔حکومت سودکیخلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کر ائے۔گذشتہ روز علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سود کی نحوست سے ہی ملکی معاشی نظام ہچکولے کھا رہا ہے۔ قوم اس بات سے بخوبی آگاہ ہے ملک اس وقت جتنے بھی بحران ہیں یہ سودی نظام اور حکمرانوں کے ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ گرمی سے ستائے ہوئی عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فوری حل چاہتے ہیں حکومت کو اس حوالے جلد اقدامات کرنے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن