• news

فیروزوالہ :ڈینگی سے بچاؤ کے  سلسلہ میں عوامی آگاہی واک 


فیروزوالہ (نامہ نگار) محکمہ زراعت تحصیل فیروزوالہ کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں عوامی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خان، آفتاب حسین شیخ اورشعیب حیدر بخاری  نے کی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا ریلی کا مقصد ڈینگی مچھر کی  بڑھتی افزائش سے بچاؤ کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں ۔مچھر دانیوں سپرے کا استعمال لازمی کرنا چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن