• news

فیروزوالا :یوٹیلیٹی سٹورز میں ضروریات زندگی کی بیشتر اشیا کی قلت 


فیروزوالہ(نامہ نگار) تحصیل فیروزوالا کے علاقوں میں واقع یوٹیلیٹی سٹورز سے ضروریات زندگی کی بیشتر اشیا کی قلت ہے۔ سٹاک موجود ہونے کے باوجود اہلکارشہریوں کو سخت گرمی میں چکر لگانے لگے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ سٹوروں پر کام کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز کالونی فیروزوالا کے رہائشی افراد رحمت اللہ خان، طارق محمود اور بسم اللہ خان نے بتایا ہے کہ سٹوروںپر چینی، آٹا، آئل، گھی، صابن، مصالحہ جات سمیت بیشتر اشیا کی قلت پیدا ہونے سے شہری سنحت پریشان ہیں جبکہ بعض اشیا سٹورز میں بڑی تعداد میں موجود ہیں مگر اہلکار شہریوں کو سستے داموں اشیا فراہم کرنے کی بجائے چکر لگوا رہے ہیں جس پر گرمی کی شدت کے باعث شہری پریشان ہیں۔ جنہوں نے کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ رچنا ٹائون ،کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں میں واقع یوٹیلیٹی سٹوروں پر عملے کے رویے پر شہری سخت نالاں ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن