• news

پی سی بی نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا


 لاہور(سپورٹس رپورٹر )  پاکستان کرکٹ بورڈنے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا۔ کشمیر پریمیئر لیگ کا سیزن 2 اگست کو کشمیر میں کھیلا جائے گا ۔ کے پی ایل سیزن 2 میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔ کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا۔ کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیموں میں جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔ترجمان کے پی ایل کے مطابق کے پی ایل سیزن 2 میں اب 6 کے بجائے7 ٹیمیں ہوں گی۔ ساتویں ٹیم جموں جانباز ہوگی،کے پی ایل سیزن 2 کی ڈرافٹنگ عیدکے بعد ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو این او سی جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق این اوسی کے بعدکے پی ایل ایڈیشن 2کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اگست میں لیگ کے انعقاد کے لیے عبوری این او سی دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے کے پی ایل 2 کیلئے یکم سے 25 اگست کی ونڈو دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن