کیوی آل رانڈر مچل سینٹنرکرونا میں مبتلا، آئرلینڈ روانگی موخر
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے آل رانڈر مچل سینٹنر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینٹنر کی آئرلینڈ روانگی موخر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز 10 جولائی سے شروع ہونا تھی۔ مچل سینٹنر کو ون ڈے سیریز میں شرکت کے بعد ٹی ٹونٹی میں کپتانی کرنا تھی۔ کیوی حکام کے مطابق کرونا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد ہی سینٹنر آئرلینڈ روانہ ہوپائیں گے۔ مچل سینٹنر 10 جولائی سے شروع ہونے والی اس سیریز سے قبل اپنی صحت یابی کیلئے پرامید ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہونی ہے۔