• news

روہت شرما کا کرونا ٹیسٹ منفی  وائٹ بال سیریز کیلئے دستیاب


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ‘آئسولیشن سے باہر آگئے ۔وہ اب وہ انگلینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ جس کا آغاز 7 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں پہلے ٹی ٹونٹی سے ہوگا۔روہت انگلینڈ کیخلاف جاری پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے کیونکہ اس نے لیسٹر شائر کیخلاف چار روزہ وارم اپ کھیل کے دوران کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن