پاکستان جونیئر لیگ کے لوگو کی رونمائی، پرومو بھی جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اکتوبر میں ہونیوالی پاکستان جونیئر لیگ کے لوگو کی رونمائی کردی جبکہ لیگ کا پہلا پرومو بھی جاری کردیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ کا لوگو سوشل میڈیا پر ایک پرومو کیساتھ جاری کیا گیا۔نوجوان کرکٹرز کو متاثر کرنے کرنے کیلئے اس پرومو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اوپنگ بیٹر امام الحق اور فاسٹ بائولر حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس لیگ کا پہلا ایڈیشن اس سال اکتوبر میں کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔