• news

رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں آج شرکت متوقع


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو مدعو کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ قائمہ کمیٹی کو پی سی بی کے معاملات اور قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر بریفنگ دیں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس آج  ہو گا۔خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں دوسری بریفنگ ہو گی۔اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں بھی رمیز راجہ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بریفنگ دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن