سعد رفیق کا نوائے وقت میں پی آئی اے کے حوالے سے چھپنے والی خبرکا نوٹس
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے نوائے وقت میں پی آئی اے کے حوالے سے چھپنے والی خبرپر نوٹس لے لیا، پی آئی اے کے ایچ آر شعبے کو بیرون ملک تعیناتیوںکو سوفیصد میرٹ پر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کے ایچ آر شعبے سے کل افرادی قوت، انتظامی امور اور مختلف ملازمین کے مقدمات کے حوالے سے بریفنگ لی، وفاقی وزیر نے نوائے وقت میں چھپنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ترقیاں اور تبادے میرٹ پر کرنے کی ہدایات جاری کیں خصوصا بیرون ملک تعیناتیوں میں سو فیصد میرٹ اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے، وفاقی وزیر نے ہدایت جاری کی کہ پی آئی اے کو اپنی سالانہ کارکردگی کو جانچنے کے نظام کو بھی اصلی کارکردگی کے ساتھ منسلک کرے، ، پی آئی اے کو درپیش مالی مشکلات اور کئی دہائیوں پر مبنی نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا، واجب الادا قرضوں اور اس سے متعلق لائحہ عمل پر بھی غورکیا گیا۔