• news

محا صرے ، تلاشی  کا رروائیاں جاری ، ہفتہ شہدا کی تقریبات 


سری نگر (کے پی آئی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاست جموں وکشمیر میں منگل سے ہفتہ شہدا کی تقریبات شروع ہوں گی۔ہفتہ شہدا کی تقریبات کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم حریت پسند کشمیریوں سے ہفتہ شہدا منانے کی اپیل کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہفتہ شہدا کے سلسلے میں مختلف پروگراموں پر مشتمل کیلنڈر جاری کردیا ہے۔کیلنڈر کے مطابق 8جولائی کومعروف نوجوان رہنما برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا جبکہ 13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر منایا جائے گا جبکہ  ضلع سانبہ کے چلیاری علاقے میں بھارتی فوج نے  تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ حکام نے کہا ہے کہ چلیاری علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت آگرہ جیل میں قید کشمیری نوجوان محمد مقبول گنائی کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے  کہا ہے کہ  بی جے پی اپنے نفرت انگیز  ایجنڈے کے لیے  مجرمانہ عناصر کا استعمال کر رہی ہے ۔ ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ  پہلے ادے پور کا قاتل اور اب راجوری میں پکڑا گیا عسکریت پسند دونوں کے بی جے پی کے ساتھ سرگرم روابط ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن