آٹے، چینی، گھی، دالوں، چاول پر سبسڈی، وزیراعظم کے ریلیف پیکج کیلئے سمری تیار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دینے کے لئے بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت صعنت وپیداوار نے سمری تیار کر لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2022-23ء میں 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے تجویز دی گئی ہے۔ آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعظم پیکج کی سمری کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ سے لی جائے گی۔