• news

تین دہائیوں سے بجلی ہی نہیں: لیہ کے مکینوں کی ہائیکورٹ میں درخواست 


 لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کے گائوں لالہ زار کے مکینوں نے تین دہائیوں سے بجلی کی عدام فراہمی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواستگزار کے وکیل اظہر صدیق نے درخواست میں وزارت انرجی اور وزارت خزانہ کو فریق بنایا  گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لیہ کے گائوں لالہ زار میں  چند گھروں کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی گئی ، کئی سالوں سے آدھے کلومیٹر سے بھی زیادہ دور لگے ٹرانسفر سے تاریں ڈال کر گزارہ کیا جا رہا ہے ۔ متعلقہ محکمے نے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر لی ہے لیکن عملدرآمد کیلئے فنڈ جاری نہیں کئے جا رہے ، بجلی کی عدم فراہمی آرٹیکل 4،5 ،9 ،24,25 کی خلاف ورزی ہے ، استدعا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے لیے فوری فنڈز جاری  کرنیکا حکم جاری کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن