• news

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے رکھ چھبیل مویشی منڈی کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران مویشی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے رکھ چھبیل مویشی منڈی کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل سونیا صدف نے مویشی منڈی کاہنہ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر قراۃ العین ظفر نے بکرا منڈی آئی ٹی یو کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ لاریب اسلم نے پائن ایونیو مویشی منڈی کا دورہ کیا اور مویشی منڈیوں میں بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن