مفت بجلی کا اقدام عدالتوں میں لے جانے کی بجائے خیبر پی کے میں ناداروں کو فری دیں مریم نواز
لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے 100 یونٹ فری بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی کا احسن اقدام کیا گیا ہے، مفت بجلی کا اقدام عدالتوں میں لے جانے کی بجائے خیبر پی کے میں ناداروں کو مفت بجلی دیں۔ خیبر پی کے کے ناداروں کو بجلی مفت فراہم کریں، خیبر حکومت کو فتنہ خان کو پالنے اور اس کا خرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟ محنت کریں، حسد نہ کریں۔
مریم نواز