• news

ترک کمانڈر کی جنرل  ندیم رضا سے ملاقات، فوجی رابطے بڑھانے پر اتفاق  

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جنرل ندیم رضا سے ملاقات  میں سکیورٹی، علاقائی امور سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ باہمی فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں فریقوں کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ  ہر موسم  کے دوست ہونے کے ناطے، پاکستان اور ترکی گہرے سٹریٹجک تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کرتے رہیں گے۔ جنرل ندیم  نے کہا  قریبی فوجی اور سٹریٹجک تعاون کے لئے دونوں ممالک تمام قومی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
جنرل ندیم رضا

ای پیپر-دی نیشن