• news

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناگی:چوہدری مشتاق

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ عید الاضحی سے قبل مہنگائی کے طوفان سے غربیوں کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیںگزشتہ سال کی نسبت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سو سے ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے قربانی کا جانور جو پچاس ہزار میں ملتا تھا اب وہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ کا بھی نہیں مل رہا ہے جبکہ کمر توڑ مہنگائی نے سفید پوش اور عام آدمی کیلئے مشکلات کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عمر مشاق ورک کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری مشتاق احمد ورک نے کہا کہ موجودہ دور میں غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین امر بن چکا ہے ایسے میں عید کے تہوار کے موقع پر وہ شدید پریشانی و اذیت کا شکار نظر آرہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کے سامنے ملک و قوم کو گروی رکھ دیا ہے، ظالم حکمرانوں نے اپنی عوام دشمن پالیسیوں سے غریب اور عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے جس کی پی ٹی آئی بھر پور مذمت کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن