• news

الیکشن پی پی 140‘ محلہ رام گڑھا کے مکینوں کا خالد محمود کی حمایت کا اعلان

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 140 میاں خالد محمود نے انتخابی مہم میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا حلقہ کے گنجان آباد علاقہ محلہ رام گڑھا کے اکثریتی رہائشیوں نے انکی حمایت کا اعلان کرتے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شیخوپورہ کی عوام 17جولائی کوشیر کے انتخابی نشان پر مہر لگانے کیلئے بے تا ب اور الیکشن ڈے کی شدت سے منتظر ہے محلہ رام گڑھا کی عوام کی طرف سے میاں خالد محمود کی حمایت کا اعلان انکی کامیابی کی نوید ثابت ہوگا ، میاں ہاؤس رام گڑھا میں کارنر میٹنگ میں مقبول حسین میاں منظور حسین میاں اشرف میاں اسلم میاں مبشر حسین حاجی حسین حاجی اسلم حاجی سلیم سعید ساہی حاجی رمضان سیٹھ رفاقت سیٹھ اسد سیٹھ گلو بابا غلام حسین بابا فیضان سفیان انصاری ظہیر انصاری محمد اشفاق سمیت مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اپنی حمایت کا اعلان کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ 17جولائی کا سورج عوام کیلئے ایک امید کی کرن لیکر طلوع ہوگا، (ن) لیگ تمام سیٹیں جیتے گی۔

ای پیپر-دی نیشن