پاکستانی قوم امریکہ کی غلامی کسی صورت قبول نہیں کریگی:صباحت الطاف
بھکھی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری صباحت الطاف چیمہ نے کہا ہے کہ اگر حکمران مفلس طبقات سے مخلص ہوتے تو آئی ایم ایف کے ایجنڈا کی تکمیل سے انکار کر دیتے، حکمرانوں کواپنے مفادات کی تکمیل کے بدلے ملکی بقاء اور سالمیت خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی پی ٹی آئی میدان عمل میں ہے اور قوم کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ہماری سیاست کا محور و مرکز عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی سلامتی ہے، آزادنہ زندگی گزارنا ہر انسان کابنیادی حق ہے پاکستانی قوم امریکہ کی غلامی کسی صورت قبول نہیں کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔