• news

صارفین کو مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان قابل تحسین عمل ہے:چودھری اختر علی

کامونکی(نمائندہ خصوصی)100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان قابل تحسین عمل ہے جس سے لاکھوں عام صارفین مستفید ہوں گے اور سولر سسٹم کی تقسیم سے بجلی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن چودھری سجاد احمد خاں،صدر مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی 61 چودھری عبداللہ اختر خاں،سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل اور سابق چیئرمین یونین کونسل سادھوکی چودھری محمد گلفام ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے اور ملک کو بند گلی میں دھکیلنے والے سابق نا اہل ٹولے کے منہ بند کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت حقیقی جذبہ رکھتی ہے۔ اور اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے اب بھی عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب میں حمزہ شہبا ز شریف اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دن رات عوامی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن