حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا:علامہ زوار بہادر
جمبر (نامہ نگار) موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،عوام اور ادارے آخری سانس لے رہے ہیں۔ کرپٹ حکمرانوں نے کوئی ادارا صحیح سلامت نہیں چھوڑا اب وقت آن پہنچا ہے کہ محب وطن قوتیں ملک بچانے کے لیے میدان عمل میں نکلیں۔ جس دن محب وطن سیاستدان متحد ہو کر میدان عمل میں نکلیں گے پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے جے یوپی کے مختلف اضلاع کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حافظ عبدالکریم برکی،مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،حافظ نصیر احمد نورانی،ایم اے مہر، صاحبزادہ مدثر حسین وٹو،مہر ارشد،مرزا محمد تجمل بیگ،ملک جاوید چشتی اورحافظ عبدالرشید سلطانی ، مولانا مختار احمد صدیقی، مولانا شبیر حسین فریدی، قاری مقصود احمد، قاری فیاض، قاری غلام رسول، قاری وسیم رفیق نقشبندی اور دیگر رہنما موجود تھے۔