• news

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے انسداڈینگی سرگرمیوں کیلئے مشینری چیک کی

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لاہور چوہدری سجاد منیر نے گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹرشاہد محمود وڑائچ ، چیف آفیسر شاہد محمود وڑائچ ، ٹی آو آر عمر سلطان اور امجد سلیمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ  انسداڈینگی سرگرمیوں کیلئے مشینری کی چیکنگ کی۔اس موقع پر انہوںنے مقامی افسروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے بچائو کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوںکو بروئے کار لائیںاور اس سلسلہ میں مشینری کا بھرپور استعمال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن