لاہور ہائیکورٹے ڈپٹی کمشنرساہیوال کے وارنٹ گرفتاری‘تنخواہ بند کرنے کا حکم معطل کر دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے وارنٹ گرفتاری اور تنخواہ کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی تنخواہ بند کرنے کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے وارنٹ گرفتاری اور تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے۔