• news

حکومت نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو 6 ماہ کے اندر انتخابات کا کہہ دیا  نئے صدر کی تقرری کیلئے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیںگے: فیفاکا رد عمل 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ نے نارملائزیشن کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات آئندہ چھ ماہ کے اندر کرائے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان اور آئی پی سی کے سیکرٹری احمد حنیف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی پی سی کو بتایا کہ این سی کے پاس  انتخابات کرانے کیلئے  6 ماہ کا وقت ہے۔ انتخابات چھ ماہ کے اندر ہونے چاہئیں۔فیفا نے اعلان کیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی فٹبال میں دوبارہ ضم ہونے کی اجازت دی گئی ہے اور  نارملائزیشن کمیٹی ایک سال کی مدت کیلئے فائز رہیگی،  وہ پاکستان فٹبال کی ترقی کی بنیاد رکھیں گے اور  نئے صدر کی تقرری کیلئے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔  تیسرے فریق کی طرف سے کسی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور یہ ایک بار پھر معطلی کا باعث بن سکتا ہے۔ نارملائزیشن کمیٹی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مقررہ مدت 30 جون 2023ء کے اندر اپنے دیئے گئے کاموں کو مکمل کرے گی اور تحلیل ہونے سے پہلے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن