• news

کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کیلئے بھی سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز دستیاب نہیں



لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بھی سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کے پی ایل کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کرکٹرز کو اس سال بھی این او سی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اس بار سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ ہونے والے فہیم اشرف کو بھی کے پی ایل سیزن 2 کیلئے این او سی نہیں ملے گی۔ قومی ٹیم کا آئندہ سیزن مصروف ہونے کے باعث رواں برس این او سی نہیں دیے جا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے پی ایل انتظامیہ کو لیگ کیلئے ابتدائی این او سی جاری کیا ہے اور ساتھ ہی مختلف قواعد و ضوابط مکمل کرنے کا کہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن