• news

دھواں چھوڑ کر گول کا جشن ‘ٹوٹنہم کے فٹبالر رچرلی سن پر ایک میچ کی پابندی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹوٹنہم کے نئے فارورڈ رچرلی سن گزشتہ سیزن میں ایورٹن کیلئے کھیلتے ہوئے دھواں چھوڑ کر گول کا جشن منانے پر پابندی کے بعد پریمیئر لیگ سیزن کے پہلے میچ سے محروم ہو گئے‘ان ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔رچرلی سن نے گزشتہ ہفتے ٹوٹنہم میں 60 ملین پونڈ کے عوض معاہد ہ کیاتھا تاہم برازیلین کھلاڑی کو ٹوٹنہم شرٹ میں اپنے پہلے ٹاپ فلائٹ میچ کا انتظار کرنا پڑیگا۔25 سالہ نوجوان نے یکم مئی کو چیلسی کیخلاف 1-0 کی جیت میں ایورٹن کا گول کیا اور گوڈیسن پارک سٹینڈز میں لانچ کرنے سے پہلے پچ پر پھینکے جانے والے شعلے کو اٹھا کر ردعمل ظاہر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن