• news

قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈا پور کا طوفانی بارشوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بلوچستان ،کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے کارکنان متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن