ترکی : بس حادثے میں ایک بچے سمیت 6 افرادجاں بحق، 25 زخمی
انقرہ (اے پی پی)ترکی میں بس حادثے میں ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس شمال مغربی شہر ایڈرن سے صبح سویرے جنوب مغربی تفریحی قصبے بودرم کے لیے روانہ ہوئی اور کچھ دیر بعد ہی صوبے قرقلرایلی میں باڑ کے ساتھ ٹکرا کرڈھلوان سے گر گئی ۔ ، جس سے ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور25زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔ قرقلرایلی کے گورنر نے جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم نے انہوں نے حادثے کی وجوہات نہیں بتائیں۔
ترکی بس حادثے