• news

پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی 

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 12 جولائی تک صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لے کر چلنے  پر مکمل پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کیمطابق صرف بینکوں کے سکیورٹی گارڈز لائسنس والا اسلحہ ساتھ لے کر چل سکیں گے۔دوسری جانب  دفعہ 144 کے تحت 5 جولائی سے 4 اگست تک صوبے بھرمیں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اس اقدام کا مقصد امن وامان اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
اسلحہ نمائش پابندی

ای پیپر-دی نیشن