• news

یو کرین پر حملہ روس کا قاتلانہ جرم جرمن صدر فوجی امداد پر برطانوی وزیراعظم کا شکریہ زیلنسکی 

برلن‘ کیف (این ین آئی + اے پی پی) جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ یوکرائن پر فوجی حملے کے ساتھ روس کی طرف سے  شروع کردہ جنگ ایک قاتلانہ جرم ہے۔ انہوں نے یہ بات جرمن صوبے باویریا کے شہر نیورمبرگ میں غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں ایک اجتماع کے موقع پر کہی۔ جرمن صدر نے کہا کہ پوری بین الااقوامی برادری کو ماسکو کی سامراجی جنگی خواہشات کی مخالفت کرنا چاہیے۔ صدر شٹائن مائر نے کہا کہ عالمی برادری کو مل کر کھڑے ہونا چاہیے اور ایسا یوکرائن کے ان باہمت شہریوں کے لیے بھی کیا جانا چاہیے، جو روسی جارحیت کے خلاف ہر روز مزاحمت کر رہے ہیں۔ یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک بلین پاؤنڈ کی سکیورٹی امداد اور 100 ملین پانڈز کے فوجی امداد کے پیکج کے اعلان پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ سلامتی امور پر بات چیت کی اور عالمی غذائی تحفظ اور یوکرین کے تحفظ کی ضمانتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے یوکرین کو 1 ایک بلین پانڈز یعنی تقریبا 1.2 بلین امریکی ڈالر کی سکیورٹی امداد اور 100 ملین پاؤنڈ یعنی تقریباً 120 ملین امریکی ڈالر کا نیا فوجی امدادی پیکج فراہم کرنے کے حالیہ اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ یوکرائن کی بحالی کے لیے آئندہ سال کانفرنس کی میزبانی کے لیے برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔
یوکرائن

ای پیپر-دی نیشن