• news

این اے 245 ایم کیو ایم کی سیٹ ہے: خواجہ اظہار

کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے الیکشن کمیشن آفس میں حلقہ این اے 245 کے حق پرست نامزد امیدوار معید انور کا پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ سے ایم کیو ایم ہمیشہ سے جیتی رہی ہے اور یہاں کے عوام ہر دفعہ پتنگ کو مہر لگا کر ایم کیو ایم کے حق پرست امیدوار کو فتح سے ہمکنار کرتے آرہے تھے لیکن پچھلے الیکشن میں دھاندلی کر کے ایم کیو ایم سے یہ سیٹ چھین لی گئی تھی۔  ضمنی الیکشن کے موقع پر دھاندلی نہ کرائی جائے۔ اگر صاف اور شفاف طریقے سے ضمنی الیکشن ہوئے تو یہ سیٹ دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس آجائے گی۔
خواجہ اظہار

ای پیپر-دی نیشن