• news

 ملک میں جنگل کا قانون نہیں چلے گا: عمران اسماعیل

 کراچی (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نہیں چلے گا ، ہمیں حلیم عادل شیخ کا پتہ چاہیے، ہمیں بتایا جائے حلیم عادل کو کس چیز کی سزا ملی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سولر کی بات کی تو سلمان شہباز نے نوٹس بھیج دیا، یہ لوگ جو کچھ بور ہے ہیں وہ کاٹیں گے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، ان کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا، جنگل کا قانون چلائیں گے توجنگلیوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، ملک میں جنگل کا قانون نہیں چلے گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے ازخود نوٹس لیا جائے، آمر کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا جو یہ کررہے ہیں۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ آزادی صحافت پر زنجیریں نہ لگائی جائیں، عمران ریاض کی گرفتاری بدترین مارشل لاکی مثال ہے، سمیع ابراہیم، ارشد شریف، جمیل فاروقی کی آواز بند کی جارہی ہے۔
عمران اسماعیل

ای پیپر-دی نیشن