• news

مالی : اقوام متحدہ کے  2امن  فوجی  ہلاک 

بماکو (شنہوا)مالی میں اقوام متحدہ کے مشن ( ایم آئی این یو ایس ایم اے ) کے 2 امن  فوجی ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔  ایم آئی این یو ایس ایم اے  نے بیان میں کہا ہے اقوام متحدہ کے لاجسٹکس قافلے کی ایک بکتر بند گاڑی ٹیسالیت سے گاو جانے والے راستے پر ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جس سے 2 امن فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔ایم آئی این یو ایس ایم اے  نیقوام متحدہ کے مشن کی کارروائیوں کو مفلوج کرنے اور مالی میں امن و استحکام کی واپسی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے دیسی ساختہ بموں کے بار بار استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے    حملے کی مذمت کی ۔ایم آئی این یو ایس ایم اے   کے سربراہ الغاسم ونے نے  مالی میں مشن کی تکمیل کے دوران جاں بحق ہونے والے   امن فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مالی اقوام متحدہ فوجی ہلاک

ای پیپر-دی نیشن