موسمِ گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانی ویزا درخواستیں جمع کرا دیں: کرسچن ٹرنر
اسلام آباد (خصو صی نامہ نگار) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ موسمِ گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانی فوری طور پر ویزا درخواستیں جمع کرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پری ویڈیو بیان میں ویزا میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس اور روس اور یوکرائن کے مابین جنگ کے باعث ویزا کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی عالمی وباء کے بعد اب حالات معمول پرآ رہے ہیں، 2 سال کی سخت پابندیوں کے بعد اب دنیا بھر سے ویزا درخواستیں بڑی تعداد میں موصول ہو رہی ہیں۔
کرسچن ٹرنر