درآمدات پر پابندی غلط پالیسی فیصلہ تھا، وفاقی وزیر تجارت
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ درآمدات پر پابندی غلط پالیسی فیصلہ تھا، نجی ٹی وی کے مطابق پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم)کی جانب سے فریڈرچ نومین فائونڈیشن (ایف این ایف)پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تجارتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے یہ اعتراف کیا کہ درآمدات پر پابندی غلط پالیسی فیصلہ تھا، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے غلط سمت میں جاتے ہوئے درآمدات پر پابندی عائد کردی مگر یہ قدم انتہائی صورتحال میں اٹھایا گیا تھا۔ وزیرتجارت نے کہا کہ پابندی کی مدت 18جولائی کو ختم ہورہی ہے اور وہ اس میں توسیع کی مخالفت کریں گے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز وزارت تجارت کے اختیار میں نہیں ہے،سیدنوید قمرنے کہاکہ درآمدات پر پابندی سے نقصان ہوا ہے اور جلد یا بدیر ہمیں پابندی کو ختم کرنا پڑے گا۔