ژوب میں ہیضہ پھیل گیا‘ 40 نئے کیس‘ 6 کی حالت تشویشناک
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ضلع ژوب بلوچستان میں ہیضے کی بیماری پھیل گئی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب نے داکٹر نورالحق نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہیضے کے 40 کیس رپورٹ ہوئے۔ ہیضے کی وباء سے اب تک 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ چھ افراد تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔
ڈی ایچ کیو ژوب ہسپتال میں ادویات کی بھی قلت ہے۔