• news

جاپان میں انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد نشر کرنے پر ایک سال تک قید کا قانون منظور 

ٹوکیو (آئی این پی)جاپان میں انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد نشر کرنے پر ایک سال تک قید ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں ایک قانون نافذ ہونے جارہا ہے جس کے بعد انٹرنیٹ پر توہین آمیز  پوسٹس کرنے  والے شہریوں کو ایک سال تک جیل ہوگی۔اس قانون کا تین سال میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا اس سے اظہار رائے کی آزادی تو متاثر  نہیں ہو رہی۔توہین آمیز مواد شائع کرنے  والے افراد کو دو  لاکھ ین جن کی مالیت ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے کا جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن