قربانی کا جانور58 سالہ کنوارے سکول ٹیچر کے پچاس ہزار کھا گیا
بہاولپور(خبرنگار) قربانی کا جانور 58 سالہ کنوارے سکول ٹیچر کے پچاس ہزار روپے کھا گیا ۔ محلہ حسن پورہ سمہ سٹہ کا رہائشی 58سالہ سکول ٹیچر محمد توقیر شاہ عید الاضحی پر قربانی کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا کٹا خرید کر لایا ۔گزشتہ شام بے دھیانی میں ماسٹر کی جیب سے پانچ پانچ ہزار والے دس نوٹ کھرلی میں گر گئے جس کو کٹے نے ونڈے کے ساتھ نگل لیا ۔ آخری نوٹ کو چباتے ہوئے دیکھ کر سکول ٹیچر صدمے سے بے ہوش ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔