جمبر: 4 سالہ بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق
جمبر (نامہ نگار) نواحی گائوں چاہ کلالانوالہ میں اوسس گالف اینڈ ویکوا ریسورٹ پارک کے عملہ کے غیر موثر حفاظتی اقدامات کے باعث چار سالہ بچہ سوئمنگ پو ل میں ڈوب کرجاں بحق ہو گیا۔ کمسن بچہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ پولیس چوکی انچارج دینا ناتھ کا پیسوں کی چمک کی وجہ سے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ سندر اڈا کے رانا عثمان غنی ایڈووکیٹ گذشتہ رو زاپنے بیٹے رانا عمر کے ہمراہ جواوسس گالف ایکووا ریسورٹ کلب کے باقائدہ ممبر بھی ہیں گذشتہ روز اپنے ساڑھے چار سالہ بیٹے عمر حیدرکے ہمراہ سیر کرنے کیلئے اوسس ریسورٹ آئے اور بچوں کے خصوصی سوئمنگ پول پر نہانے کیلئے چلے گئے۔